گینڈے کا شکار کرنا شیروں کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ کے (Sanbona Wildlife Reserve) کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین شیر گینڈے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گینڈا بہادری سے شیروں پر اپنے […]

 0  1

جنوبی افریقہ کے (Sanbona Wildlife Reserve) کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین شیر گینڈے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن گینڈا بہادری سے شیروں پر اپنے سینگ سے وار کرتا ہے۔

سفاری گائیڈ جارڈن ڈیوڈسن، کئی سالوں کے تجربے کے ساتھ سیاحوں کو جنگل میں پیش آئے واقعات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، جب انہوں نے یہ غیر معمولی نظارہ دیکھا تو اسے اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔

ڈیوڈسن نے اس ویڈیو کے لمحے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ گینڈے کے نزدیک تیر شیر موجود تھے، ویڈیو میں گینڈا ٹہلتا ہوا نظر آرہا ہے، جو چرنے کے لیے کچھ تازہ گھاس تلاش کر رہا تھا۔

گینڈے اور ہاتھی کی خوفناک لڑائی کون جیتا؟ ویڈیو دیکھیں

اسی اثناء میں شیر نے گینڈے پر لپکنے کی کوشش کی جس پر گینڈے نے فوری طور پر دفاعی موقف اپنایا، اور بتادیا کہ وہ کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے اور شیروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow