بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے شادی کرتے وقت انھیں ان کی ساس نیتو کپور نے کس چیز کو دھیان میں رکھنے کا کہنا تھا۔ کرینہ کپور کے ساتھ مرچی پلس میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے اور ساس نیتو کپور کے درمیان تعلقات پر کھل پر بات کی، […]

 0  1
بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے شادی کرتے وقت انھیں ان کی ساس نیتو کپور نے کس چیز کو دھیان میں رکھنے کا کہنا تھا۔

کرینہ کپور کے ساتھ مرچی پلس میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے اور ساس نیتو کپور کے درمیان تعلقات پر کھل پر بات کی، انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نیتو کپور نے شادی کے وقت انھیں کس طرح کی بہو بننے کا مشورہ دیا تھا۔

جگرا کی اداکارہ نے کہا کہ میرے اور ساس کے درمیان ایک قدرتی سا تعلق ہے جبکہ پچھلے 6 ماہ میں ہماری دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میری اور رنبیر کی شادی ہورہی تھی تھی تو نیتو کپور نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہاری ساس ہوں مگر یہ بات سن لو کہ میری ساس کے ساتھ میری بہترین دوستی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری ساس کا کہنا تھا کہ میں بھی تم سے ایسا ہی دوستی والا تعلق رکھنا چاہتی ہوں جیسا کہ میرا میری ساس کے ساتھ تھا وہ بہت ہی مثبت ذہن کی اور امنگوں سے بھرپور خاتون تھیں۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں بالی ووڈ کی ان جوڑیوں میں سے ایک تھے کہ جب انھوں نے اپنی شادی کی تصاویر ریلیز کی تھیں تو ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور مداحوں نے انھیں ریکارڈ تعداد میں دیکھا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow