بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نور مالابیکا داس نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ […]

 0  5
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نور مالابیکا داس نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت پر پولیس کو بُلایا جب پولیس اپارٹمنٹ کے اندر گئی تو وہاں نور مالابیکا کی پنکھے سے پھندہ لگی لاش لٹک رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noor Malabika (@noormalabika1)

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منقتل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اداکارہ کی آخری رسومات میں ان کے اہلخانہ سے کوئی بھی شامل نہیں ہوا۔

اس حوالے سے پڑوسیوں نے پولیس کا بتایا کہ گزشتہ ماہ نورمالا کی فیملی اسی فلیٹ میں مقیم تھے تاہم وہ کچھ روز قبل ہی اپنے گاؤں واپس گئے تھے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کا بتایا ہے کہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا، اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ بطورِ ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں۔

واضح رہے کہ نور مالابیکا داس نے کئی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا تھا، جن میں ‘سسکیاں’، ‘واک مین’، ‘تیکھی چٹنی،’ ‘جگھنیا اپرادھ،’ ‘چارم سکھ،’ ‘دیکھی آندھی،’ اور ‘بیک روڈ ہسل’ شامل ہیں جبکہ انہیں آخری بات کاجول کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow