ویڈیو: حمل کی خبروں کے بعد کترینہ کیف پہلی بار منظر عام پر آگئیں
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں جہاں سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی ہیں۔ تاہم گزشتہ […]
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف گزشتہ کئی روز سے اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ لندن میں موجود تھیں جہاں سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی ہیں۔
تاہم گزشتہ رات ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئیں۔
اداکارہ کو ہفتے کی رات کو ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران انہوں نے ایک ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ خوشگوار موڈ میں تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے 16 مئی کو اپنی 36 ویں سالگرہ بھی لندن میں ہی منائی تھی، تاہم دونوں کے اتنے زیادہ وقت کے لیے لندن میں رہنے کی فی الحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ اپنی اگلی فلم ’جی لے زرا‘ میں نظر آئیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟