رادھیکا مدن کو کس بات کا افسوس ہے؟
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رادھیکا مدن نے آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں کام کرنے کا تجربہ بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رادھیکا مدن نے بتایا کہ انہیں ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے دوران عرفان خان کے ساتھ […]
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ رادھیکا مدن نے آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں کام کرنے کا تجربہ بتا دیا۔
بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رادھیکا مدن نے بتایا کہ انہیں ’انگریزی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے دوران عرفان خان کے ساتھ زیادہ بات چیت نہ کرنے کا افسوس ہے۔
یاد رہے کہ عرفان خان سال 2020 میں نیوروینڈوکرائن ٹیومر کے باعث چل بسے تھے۔
رادھیکا مدن نے بتایا کہ میں اپنے ایک دوست کو فلم دکھا رہی تھی کیونکہ اس نے نہیں دیکھی تھی، اس دوران میں یہ سوچتی رہی کہ کیا میں دوبارہ کبھی ایسی فلم کر پاؤں گی؟
اداکارہ نے کہا کہ مجھے عرفان خان یاد ہیں، میں سوچ رہی ہوں کہ میں نے ان سے زیادہ گفتگو کیوں نہیں کی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکتی، میں سیٹ پر بالکل خاموش رہتی تھی۔
’میری توجہ صرف اور صرف اپنے کردار پر تھی اور فلم میں عرفان خان کو اپنا والد تصور کرنا چاہتی تھی۔ مجھے لگا تھا کہ آنجہانی اداکار سے بات چیف کیلیے بہت وقت ملے گا لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔‘
فلم ’انگریزی میڈیم‘ کی کہانی بیٹی اور اس کی اکیلے پرورش کرنے والے والد کے گرد گھومتی ہے۔ بیٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کرے جبکہ والد بیٹی کی خواہش کو حقیقت بنانا کیلیے سخت محنت کرتا ہے۔
رادھیکا مدن کو آخری بار اسکرین پر سُپر اسٹار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سر پھرا‘ میں دیکھا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟