ریکھا نے ریتھک روشن کو تھپڑ مار دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سینئر اداکارہ ریکھا نے زور دار تھپڑ مارا تھا جس پر وہ حیران رہ گئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن کی فلم ’کوئی مل گیا‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جس میں ریتھک روشن کی والدہ کا […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سینئر اداکارہ ریکھا نے زور دار تھپڑ مارا تھا جس پر وہ حیران رہ گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکیش روشن کی فلم ’کوئی مل گیا‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جس میں ریتھک روشن کی والدہ کا کردار ریکھا نے نبھایا تھا جبکہ پریتی زنٹا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ریتھک نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ فلم کے ایک سین کے لیے سیٹ پر پہنچے تو انہیں علم ہوا کہ انہوں نے غلطی سے دوسرے سین کی تیاری کرلی ہے۔
اداکار کے مطابق اس دن ہمیں وہی سین فلمانا تھا جس کی میں نے تیاری نہیں کی تھی جس میں میری والدہ ریکھا، میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے علم تھا کہ والد راکیشن روشن کبھی بھی اس سین کی شوٹنگ ملتوی نہیں کریں گے۔
ریتھک روشن کے مطابق وہ خود کو تیار کرکے وینٹی وین سے نکل کر سیٹ پر پہنچے، شوٹنگ سے پہلے ریکھا جی میرے پاس آئیں اور کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کے لیے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔
اداکار نے بتایا کہ میں نے ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیا اور سوچا کے وہ مذاق کررہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سین شروع ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور دار تھپڑ مارا تو میں حیران رہ گیا اور میں اس سین میں واقعی میں رو رہا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟