ایلیانا ڈی کروز نے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نجی زندگی سے متعلق چلنے والی افواہوں کو ختم کردیا۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ […]

 0  3
ایلیانا ڈی کروز نے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن کے ساتھ خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز نے مائیکل ڈولن کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نجی زندگی سے متعلق چلنے والی افواہوں کو ختم کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے ڈولن کے ساتھ اپنی زندگی اور ماں بننے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایلیانا ڈی کروز کے ہاں اگست 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے کوا فینکس ڈولن رکھا تھا۔

گزشتہ سال سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ان کی شادی امریکا میں مقیم مائیکل ڈولن سے ہوئی ہے۔

ایلیانا ڈی کروز نے انٹرویو کے دوران شوہر کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں لیکن انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شوہر کی تعریف کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی بہت خوبصورت گزر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی حالیہ فلم دو اور دو پیار تھی جو 19 اپریل 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں ودیا بالن، پراتیک گاندھی، سیندھل راما مورتی بھی شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow