مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی
بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے تیس برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مقبول گانے ’ دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ کا لُک ری کریٹ کر دیا۔ […]
بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے تیس برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
بالی ووڈ انڈسٹری کی ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مقبول گانے ’ دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ کا لُک ری کریٹ کر دیا۔
جامنی رنگ کی ساڑھی اور زیورات پہنے مادھوری ڈکشٹ نے وہی دلکش اور حسین انداز اختیار کیا جو انہوں نے اپنی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں نشا کے کردار میں اپنایا تھا۔
اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کچھ دن قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے حسین تر ہونے کے الفاظ سے بھی نوازا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ہدایتکار سورج برجاتیا کی فلم”ہم آپ کے ہیں کون“ 1994ء میں ریلیز کی گئی تھی جو 1982ءمیں بننے والی ہندی فلم ”ندیا کے پار “ کا ریمیک تھی جس میں اداکار سلمان خان، مادھوری دکشت، رینوکا شاہانے اور موہنیش بھل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ان کے ساتھ انوپم کھیر، ریما لاگو، الوک ناتھ اور دیگر شامل تھے جبکہ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری اور اداکار سلمان خان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟