کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے نے اپنے شو کے کاسٹ ممبران بشمول سنیل گروور اور ارچنا پورن سنگھ کی تعریف کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے شو کے کاسٹ ممبران کی تعریف میں کپل شرما نے سنیل گروور کی بے پناہ فین فالوونگ کی تعریف کی اور […]

 0  3
کپل شرما نے ارچنا پورن اور سنیل گروور سے متعلق کیا کہا؟

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے نے اپنے شو کے کاسٹ ممبران بشمول سنیل گروور اور ارچنا پورن سنگھ کی تعریف کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اپنے شو کے کاسٹ ممبران کی تعریف میں کپل شرما نے سنیل گروور کی بے پناہ فین فالوونگ کی تعریف کی اور ارچنا پورن سنگھ کو اپنا ’لکی چارم’ قرار دیا۔

کامیڈین و اداکار کپل نے کہا کہ ’دی گریٹ کیپ شو‘ ایک طرف سنیل گروور کی فین فالوونگ ایک طرف، اور ارچنا سنگھ ہماری لکی چارم ہیں، ہم نے یہ شو 2013 میں شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے میں نے ارچنا جی کے ساتھ کامیڈی سرکس میں کام کیا تھا۔

ارچنا پورن سنگھ نے’ کپل شرما شو‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

کپل نے کہا کہ ارچنا کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ہر قسم کے مزاح کو سمجھتی ہے اور یہ ایک فن ہے، جب وہ ہمارے سامنے بیٹھتی ہے تو ہمیں بہت لطف آتا ہے، اس شو کو 11 سال ہو چکے ہیں، اور میں شو کو اتنا پیار دینے کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سنیل گروور کی 17 سال بعد اس شو میں واپسی ہوئی، 2018 میں کپل اور ان کے درمیان کافی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔

کپل شرما نے اس شو کے پروموشنل ایونٹ میں سنیل کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ آپ سب سنیل پاجی کو بہت پسند کرتے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے سنیل کے ساتھ 2013 میں اس شو سے کام شروع کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہے ہم 2009 میں ہنس بلیے کے نام سے ایک شو میں ساتھ کام کرتے تھے، اس شو میں پہلی بار ان سے ملا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow