نواز الدین صدیقی نے بیٹی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بیٹی کو ایکٹنگ اسکول میں داخلہ دلوا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی شورا صدیقی بھی فلمی دنیا میں قدم رکھے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکار بنے۔ نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بیٹی کو ایکٹنگ اسکول میں داخلہ دلوا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی شورا صدیقی بھی فلمی دنیا میں قدم رکھے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکار بنے۔
نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شورا اپنے خوابوں کو پورا کرے، وہ 13 سال کی ہے اور پرفارمنگ آرٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسے ایکٹنگ اسکول میں داخل کروایا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر وہ پیشہ ورانہ طور پر اداکاری کرنا چاہتی ہے تو وہ ایک تربیت یافتہ اداکارہ بنے۔
نوازالدین نے یہ بھی کہا کہ اداکاری ایک فن ہے، میں ہمیشہ اس کی ہر ممکن مدد کروں گا لیکن صرف اتنا کافی نہیں، یہاں تک کہ میں اسے بہترین اداکاری کے اسکولوں اور ورکشاپس میں لے جاؤں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ نے بیٹے یانی اور بیٹی شورا کی خاطر صلح کر لی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟