آگ سے جان بچانے کیلیے بھاگتے ہرن کے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

امریکی ریاست لاس اینجلس کی آگ سے جان بچانے کے لیے بھاگتے ہرن بکے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل کی آگ دل دہلا دینے والے لمحے نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ وائرل ویڈیو میں ہرن کے […]

 0  0
آگ سے جان بچانے کیلیے بھاگتے ہرن کے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

امریکی ریاست لاس اینجلس کی آگ سے جان بچانے کے لیے بھاگتے ہرن بکے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے جنگل کی آگ دل دہلا دینے والے لمحے نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

وائرل ویڈیو میں ہرن کے بچے کو آگ کے شعلوں سے اپنی جان بچاتے بھاگتے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلوں نے اس علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس نے 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو تباہ کردیا ہے۔

جیکب ویلز کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو ایکس پر تین ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صافین جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں تشویش ظاہر کررہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ایک ہرن کا بچہ بھاگ رہا ہے جبکہ جب جنگل کی آگ 10 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

31 سیکنڈ کے کلپ میں ہرن کو جنگل کی آگ سے بچنے کے لیے ادھر ادھر بے چین ہوکر سڑک کے پار بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آگ لگتی ہے تو جانور سب زیادہ قیمت ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگل کی آگ نے ناصرف لاتعداد رہائشیوں کو بے گھر کر دیا ہے بلکہ مقامی جنگلی حیات کو بھی تباہ کر دیا ہے اس طرح کے مناظر وسیع تر ماحولیاتی اثرات کو نمایاں کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow