انٹرنیشنل کرکٹ میں چھوٹی ٹیم نے سب سے بڑا ریکارڈ بنا ڈالا!
کرکٹ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن ایک غیر معروف اور چھوٹی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں جس میں سب ریجنل مشرقی ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں جزیرے پر مشتمل چھوٹے اور غیر معروف […]
کرکٹ میں ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن ایک غیر معروف اور چھوٹی ٹیم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں جس میں سب ریجنل مشرقی ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں جزیرے پر مشتمل چھوٹے اور غیر معروف ملک ساموا کے بلے باز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے کرکٹ کے بڑے ناموں یووراج سنگھ، اسٹیورٹ براڈ، کیرون پولارڈ اور روہت شرما جیسے نامور بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں ساموا اور وانا واتو مدمقابل آئے۔ جس میں ساموا کے بلے باز ڈاریئس ویسر نے ایک اوور میں 39 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ ریکارڈ انہوں نے نالن نپیکو نے اوور میں بنایا جس میں انہوں نے چھ بالز پر چھ چھکے مارے تاہم اوور میں تین بالز بھی پھینکی گئیں جس کے تین اضافی رنز ملے یوں ایک اوور میں 39 رنز کا منفرد ریکارڈ ایک نوآموز بلے باز کے حصے میں آ گیا۔
اس سے قبل انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز بنانے کا ریکارڈ تھا جو 2007 کے اولین ٹی 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کے اوور میں لگاتار چھ چھکے لگا کر بنایا تھا۔
اس کے علاوہ 2021 میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، 2024 میں نکولس پوران، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟