پاک بنگلادیش ٹیسٹ کی ٹکٹوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں بنگلادیش کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹکٹ آن لائن اور راولپنڈی راول روڈ پر متعلقہ دفاتر پر دستیاب ہیں۔ میران بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات کے ٹکٹ 200 روپےمیں دستیاب ہو گی۔ جاوید […]
پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں بنگلادیش کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹکٹ آن لائن اور راولپنڈی راول روڈ پر متعلقہ دفاتر پر دستیاب ہیں۔ میران بخش، سہیل تنویر اور یاسر عرفات کے ٹکٹ 200 روپےمیں دستیاب ہو گی۔
جاوید میانداد سمیت وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 500 روپے ہو گی جب کہ گیلری پاس 2800 روپے، پلاٹینم باکس 12500 میں دستیاب ہے۔
اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 2 روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلائی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو قابل رسائی بنانے کے عزم کےمطابق ٹکٹوں کی قیمتیں برائے نام رکھی گئی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟