ویڈیو: آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی زخمی

آئی پی ایل میں ایک میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے مارے گئے زور دار چھکے سے اسٹیڈیم میں بیٹھا کرکٹ شائق زخمی ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک تماشائی بری طرح زخمی ہو گیا۔ ہوا کچھ […]

 0  2
ویڈیو: آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی زخمی

آئی پی ایل میں ایک میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کے مارے گئے زور دار چھکے سے اسٹیڈیم میں بیٹھا کرکٹ شائق زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک تماشائی بری طرح زخمی ہو گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ممبئی انڈینز کے بلے باز ٹیم ڈیوڈ نے بولر کو زوردار چھکا مارا جس کو کیچ کرنے کی کوشش اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی کو اتنی مہنگی پڑی کہ اسے اسپتال جانا پڑ گیا۔

 

گیند پکڑنے کی کوشش میں گیند اس کے ہاتھوں میں آنے کے بجائے چہرے پر جبڑے کے مقام پر زوردار طریقے سے لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کے چہرے سے خون بہنے لگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ بورڈ کا منفرد انداز سب کو بھا گیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز زخمی تماشائی کو طبی امداد کیلیے اسٹینڈ سے باہر لے کر جا رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow