قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے، کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابراعظم امریکا میں رک گئے تھے، بابر اعظم نے امریکا میں فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔ ذرائع […]
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے، کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد قومی کپتان بابراعظم امریکا میں رک گئے تھے، بابر اعظم نے امریکا میں فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم چند روز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور اس کی وجوہات پربات ہو گی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن اسٹائن کون تھا؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟
پیٹ کمنز نے ورلڈ کپ میں تاریخی کارنامہ انجام دے دیا
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمبرچار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟