بنگلا دیش ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم
دبئی: بنگلہ دیش آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے […]
دبئی: بنگلہ دیش آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی، چاروں ممالک کے ٹریول ایڈوائزری سے دستبردار ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ بنگلا دیش میں ہو گا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہیں، 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں، ایڈوائزری برقرار رہتی ہے تو ایونٹ کی میزبانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ بھارت نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟