’’کوشش ہوگی جیمز اینڈرسن کا فیئرویل ٹیسٹ برباد کردوں‘‘
ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ بولر شمر جوزف نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ جیمز اینڈرسن کا فیئرویل ٹیسٹ خراب کردوں اور یہ ان کے لیے یادگار نہ بنے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمر جوزف کا کہنا تھا کہ جیمز اینڈرسن ایک […]
ویسٹ انڈیز کے نوجوان فاسٹ بولر شمر جوزف نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ جیمز اینڈرسن کا فیئرویل ٹیسٹ خراب کردوں اور یہ ان کے لیے یادگار نہ بنے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمر جوزف کا کہنا تھا کہ جیمز اینڈرسن ایک شاندار کرکٹر ہیں جنھیں میں پسند کرتا ہوں اور وہ اس عمر میں بھی بہت اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔
شمر نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ وہ پرفیکٹ ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں انھوں نے اس قدر زیادہ وکٹیں لے رکھی ہیں، تاہم یقیناً میں کوشش کروں گا کہ ان کے فیئرویل ٹیسٹ کو خراب کردوں۔
میں انگلینڈ میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہوں، ان کی فاسٹ بولنگ کافی اچھی ہے، میں نے ایشیز میں کئی عظیم فاسٹ بولرز کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جن میں جوفرا آرچر، مچل اسٹارک سمیت کئی نام شامل ہیں۔
لارڈز ٹیسٹ شروع ہونے سے کافی عرصہ قبل ہی انگلینڈ کے عظیم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹڑنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، لارڈز ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہوگا۔
خیال رہے کہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر ہیں، انھوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔
جیمز اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
علاوہ ازیں انگلش پیسر نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلتے ہوئے انھوں نے 18 وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟