پاک بھارت میچ سے قبل شاہد آفریدی کا پیغام وائرل ہوگیا
روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا سب کو انتظار ہے، ایسے میں شاہد آفریدی نے امریکی شائقین کو میچ کے حوالے سے خاص پیغام دیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے تصادم کو امریکا میں انتہائی مقبول ’سپر باؤل‘ سے تشبیہ دی ہے، آفریدی کا […]
روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے کا سب کو انتظار ہے، ایسے میں شاہد آفریدی نے امریکی شائقین کو میچ کے حوالے سے خاص پیغام دیا ہے۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے تصادم کو امریکا میں انتہائی مقبول ’سپر باؤل‘ سے تشبیہ دی ہے، آفریدی کا یہ ماننا ہے کہ جو ٹیم اپنے اعصاب کو بہترین طریقے سے سنبھالے گی وہ اس میچ میں فاتح بن کر سامنے آئے گی۔
آخری بار جب یہ دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئیں، تو اس کا نتیجہ ایک تاریخی میچ کی صورت میں نکلا، جس میں ویرات کوہلی نے ہندوستان کو شاندار جیت دلائی۔
سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ امریکی جن کے لیے ٹورنامنٹ نیا اور وہ اس کے بارے منیں جان رہے ہیں، انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کا کھیل ہمارے سپر باؤل جیسا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی ایونٹ کے سفیر نے آئی سی سی سے گفتگو میں کہا کہ میں بھارت کے خلاف کھیلنا پسند کرتا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ کھیل میں سب سے بڑے حریف ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جب بھی بھارت کے خلاف میدان میں اترا تو مجھے ہندوستانی شائقین کی طرف سے بہت پیار اور احترام ملا اور یہ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ سپر باؤل گیم امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی لیگ چیمپئن شپ ہے۔ اسے رگبی بھی کہتے ہیں اور یہ امریکی عوام میں انتہائی مقبول ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟