افتخار احمد کی طوفانی اننگ کی ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے افتخار احمد نے تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔ پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی، افتخار احمد کی 27 گیندوں پر 60 رنز کی اننگ بھی ملتان کو شکست سے […]

 0  2
افتخار احمد کی طوفانی اننگ کی ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے افتخار احمد نے تیز ترین نصف سنچری جڑ دی۔

پی ایس ایل 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی، افتخار احمد کی 27 گیندوں پر 60 رنز کی اننگ بھی ملتان کو شکست سے نہ بچاسکی۔

افتخار احمد نے اپنی اننگ میں 5 چھکے اور 4 چوکے لگائے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

جارح مزاج بیٹر نے جب لاٹھی چارج شروع کیا تو 18 گیندوں پر 48 رنز درکار تھے، انہوں نے عامر جمال کے ایک اوور میں دو چھکے بھی رسید کیے۔

افتخار احمد کا لاٹھی چارج بھی ملتان سلطانز کے لیے ناکافی رہا اور زلمی نے میچ 4 رن سے جیت لیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو 64 رنز کی اننگ کھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز پہلے ہی سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دیگر پانچ ٹیموں میں سپر فور مرحلے میں رسائی کے لیے مقابلے جاری ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow