بابر اعظم نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے غلطی کردی

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے غلطی کردی۔ پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا […]

 0  3

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے غلطی کردی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی لیکن وہ اس پیغام میں ایک غلطی کرگئے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ ’30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے، اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے ارشد ندیم کو بہت بہت مبارکباد ہو، انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔‘

دراصل اس پیغام میں بابر اعظم سے غلطی ہوئی کہ پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جو کہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا جبکہ پاکستان نے 32 سال بعد اولمپک میں میڈل جیتا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow