ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہربھجن سنگھ ’ڈراپ ان پچز‘ پر برس پڑے

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ڈراپ ان پچ پر برس پڑے۔ اداکار ہربھجن سنگھ نے 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ڈراپ ان پچوں پر تنقید کی […]

 0  4
ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہربھجن سنگھ ’ڈراپ ان پچز‘ پر برس پڑے

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ڈراپ ان پچ پر برس پڑے۔

اداکار ہربھجن سنگھ نے 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ڈراپ ان پچوں پر تنقید کی ہے۔

نیویارک میں کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان اور بھارت کے دو دو میچ شامل ہیں۔ نیویارک میں کل 10 پچز پہنچی ہیں اور اس ماہ کے شروع میں تنصیب کا کام شروع کیا گیا ہے۔

تاہم، ہربھجن نے پچوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ پچز کس طرح برتاؤ کرنے والی ہیں یہ کہتے ہوئے کہ پچ کیوریٹر بھی اس کے رویے کا اندازہ نہیں لگاسکیں گے۔

ہربھجن نے کہا کہ پچ باؤنسی ہوگی، کتنی گرمی ہوگی، کتنا پانی ڈالا گیا ہے یہ سب جاننا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہاں پریکٹس گیمز کھیلے جائیں گے تب ہمیں پتہ چل جائے گا کہ پچ کس طرح کا برتاؤ کررہی ہے اور پھر ہم پچ سے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے کیونکہ نیویارک میں ورلڈ کپ کے آٹھ میچوں کی میزبانی کی جائے گی، پہلا میچ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ اسٹیڈیم کے اندر 34 ہزار سے زائد شائقین بیٹھ سکیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow