گواسکر کے بعد بھارت کا سب سے بہترین اوپنر کون؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارت کے سابق بولنگ کوچ بھرت ارون نے انکشاف کیا کہ روی شاستری سنیل گواسکر کے بعد مرلی وجے کو انڈیا کا بہترین ٹیسٹ اوپنر مانتے ہیں۔ چنئی میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔ وہ اب تک 61 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی […]

 0  1
گواسکر کے بعد بھارت کا سب سے بہترین اوپنر کون؟ روی شاستری نے بتادیا

بھارت کے سابق بولنگ کوچ بھرت ارون نے انکشاف کیا کہ روی شاستری سنیل گواسکر کے بعد مرلی وجے کو انڈیا کا بہترین ٹیسٹ اوپنر مانتے ہیں۔

چنئی میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔ وہ اب تک 61 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 38.28 کی اوسط سے تین ہزار 982 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اپنے ابتدائی سالوں میں ٹیم کی پہلی چوائس ہوا کرتے تھے۔

وجے نے اپنا آخری ٹیسٹ 2018 میں پرتھ میں آسٹریلیا ہی کے خلاف کھیلا تھا۔ شاستری کی یہ بات وجے کے لیے کافی زبردست تعریف کے طور پر دیکھی گئی کیونکہ گواسکر کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت میں کئی دوسرے بہترین اوپنرز بھی سامنے آئے۔

اس دوران وریندر سہواگ، روہت شرما اور گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کے لیے اوپننگ کی، ان کی بالترتیب 49.34، 44.82 اور 41.95 کی بہترین اوسط رہی جو کہ وجے سے کہیں زیادہ ہے۔

اس کے باوجود بھارتی ٹیم کے سابق کوچ نے مرلی وجے کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالا جسے انھوں نے چھوٹی عمر سے کرکٹ کھیلتے دیکھا تھا۔

بھرت ارون نے کہا کہ مرلی وجے کو میں نے کالج میں دیکھا تھا اور فرسٹ ڈویژن ٹیم میں اس کی سفارش کی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ روی شاستری اکثر کہتے رہے ہیں کہ مرلی وجے سنیل گواسکر کے بعد بھارت کے بہترین ٹیسٹ اوپنر ہیں۔ اور یہ ایک بہت بڑی تعریف ہے۔ وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow