بس میں سوئی خاتون کے ساتھ نوجوان کی قبیح حرکت

بس میں سفر کرنے کے دوران خاتون کی آنکھ لگ گئی، اس موقع سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے خاتون پر جنسی حملہ کردیا۔ مذکورہ واقعہ لندن کی بس میں پیش آیا جب ساتھ بیٹھنے والے شخص نے مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک عورت جو […]

 0  4
بس میں سوئی خاتون کے ساتھ نوجوان کی قبیح حرکت

بس میں سفر کرنے کے دوران خاتون کی آنکھ لگ گئی، اس موقع سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے خاتون پر جنسی حملہ کردیا۔

مذکورہ واقعہ لندن کی بس میں پیش آیا جب ساتھ بیٹھنے والے شخص نے مسافر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک عورت جو بس میں سو گئی تھی، اس دوران ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کو کوشش کی جس پر وہ جاگ گئی۔

پچھلے مہینے 27 جنوری کو بس میں یہ حرکت کی گئی، ایک اجنبی مسافر ٹوٹنہم ہیل بس اسٹیشن پر رات 10.50 بجے کے قریب سوار ہوا۔ جس نے خاتون کو غافل پا کر اپنی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی۔

خاتون کے جاگنے پر اجنبی شخص بس نمبر 192 سے اتر گیا۔ پولیس کے جاسوسوں نے بس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس کی تصویر جاری کی ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جو فرد بھی مذکورہ شخص کو پہچانتا ہے وہ ہم سے برائے مہربانی رابطہ کرے۔

مشتبہ شخص کو جو حلیہ بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق اس کے بال اور داڑھی سیاہ تھے جبکہ اس کا لہجہ بھی برطانوی نہیں تھا۔ اس نے کالے رنگ کی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow