دلہن مرد نکلی، حقیقت جان کر دولہا نے سر پکڑ لیا
کوالالمپور: انڈونیشیا میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں سن کر آپ حیران و پریشان ہوجائیں گے۔ انڈونیشیا کے 26 سالہ شہری نے حال ہی میں شادی کی تھی لیکن اس کے ارمانوں پر 2 ہفتے بعد ہی پانی پھر گیا کیونکہ اسے شادی کے 2 ہفتے بعد […]
کوالالمپور: انڈونیشیا میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس کے بارے میں سن کر آپ حیران و پریشان ہوجائیں گے۔
انڈونیشیا کے 26 سالہ شہری نے حال ہی میں شادی کی تھی لیکن اس کے ارمانوں پر 2 ہفتے بعد ہی پانی پھر گیا کیونکہ اسے شادی کے 2 ہفتے بعد یہ معلوم ہوا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ دراصل ایک عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اے کے نامی شخص کو اس کی نئی نویلی بیوی ادندا کنزا پیسے کی خاطر دھوکہ دینے کی کوشش کررہی تھی، اے کے نے بتایا کہ اس کی ادندا سے دوستی انسٹاگرام پر ہوئی جس کے بعد دونوں ڈیٹنگ کرنے لگے۔
اے کے نے بتایا کہ ادندا انہیں ایک مذہبی خاتون لگتی تھیں کیوں کہ وہ ہر ملاقات میں نقاب سے اپنے چہرے کو ڈھانپ کر آتی تھی، ایک سال بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
اے کے نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں ادندا کی فیملی سے کوئی بھی شخص شریک نہیں ہوا جس پر ادندا نے کہا کہ ان کی فیملی میں کوئی نہیں ہے، وہ اکیلی ہیں لیکن شادی کے بعد اہلیہ کی دوری نے دلہے کو شک میں مبتلا کردیا۔
اے کے نے بتایا کہ شادی کے 12 دن بعد جب میں نے دلہن کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے والدین ابھی تک زندہ ہیں، ادندا کے والدین نے اے کے کو بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام ای ایس ایچ ہے اور انہوں نے ایک مرد سے شادی کرلی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے جب تحقیقات شروع کی تو بتایا کہ ادندا کی آواز نسوانی اور لہجہ بھی نرم ہے، اس لیے اس کے عورت ہونے کے بارے میں جلد شبہ نہیں کیا جاسکتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ اس نے دولہا کے قیمتی سامان چرانے کے لیے دھوکہ دیا، ملزم کے خلاف دھوکا دہی کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟