مکان میں بھوت ہیں یا نہیں اس کی تصدیق کا انوکھا انداز
یہ مکان بھوت فری ہے آپ اس میں رہ سکتے ہیں! جی ہاں اب اس بات کی تصدیق سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی کہ اس مکان میں بھوت موجود ہیں کہ نہیں۔ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ طلبہ ایک انوکھا کاروباری منصوبہ لے کر سامنے آئے ہیں۔ طلبہ کا یہ گروہ ایسے مکانات اور […]
یہ مکان بھوت فری ہے آپ اس میں رہ سکتے ہیں! جی ہاں اب اس بات کی تصدیق سرٹیفکیٹ کے ذریعے ہوگی کہ اس مکان میں بھوت موجود ہیں کہ نہیں۔
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کچھ طلبہ ایک انوکھا کاروباری منصوبہ لے کر سامنے آئے ہیں۔ طلبہ کا یہ گروہ ایسے مکانات اور اپارٹمنٹس میں جاتا ہے جہاں آسیب کی موجودگی کی افواہ ہوتی ہے۔
ان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ اس طرح کے مکانات میں بھوت پریت یا کوئی غیر مرئی قوت اپنا وجود رکھتی ہے یا نہیں، آیا کہ وہ گھر رہنے کے قابل ہے؟
راجا منگالا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ مائی کے شہر لانا میں واقع ہے۔ اس درسگاہ کے 21 سالہ تھائی تائیوانی طالب علم ویفی چینگ رئیلٹرز ایسی جائیدادوں کی فروخت کے بارے میں جانتے ہیں جہاں ماضی میں کسی کی موت واقع ہوئی ہو۔
طالبعلم کا کہنا ہے کہ ایسی رہائش گاہوں کے لیے گھوسٹ فری ہوم سرٹیفائر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے اور ان کے 22 سالہ دوست سریتھوٹ بون پراکھونگ نے اس ملازمت کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
دونوں لڑکوں کی جانب سے اپنی گراں قدر خدمات کی فراہمی کے لیے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے گئے ہیں۔
انھوں نے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایسے مکانات اور اپارٹمنٹس میں سو کر خریدار یا کرائے پر لینے کے خواہشمندوں کو ذہنی سکون کےلیے گھوسٹ فری سرٹیفکٹس جاری کرسکتے ہیں۔
طلبہ کی یہ انوکھی پیشکش انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہے جبکہ کئی لوگ ان کے اشتہار کو دیکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟