’کدّو کی کشتی‘ میں بیٹھ کر دریا کا خطرناک سفر

آپ نے بڑے سے بڑے سائز کے کدو اگر دیکھے نہیں تو ان کے بارے میں کہیں پڑھا ضرور ہوگا کیونکہ مختلف ممالک میں ان کی کاشت کی جاتی ہے۔ دنیا میں ایک کدو ایسا بھی ہے جس کا سائز اتنا بڑا ہے کہ اسے تراش خراش کر ایک کشتی تیار کی گئی اور اس […]

 0  3
’کدّو کی کشتی‘ میں بیٹھ کر دریا کا خطرناک سفر

آپ نے بڑے سے بڑے سائز کے کدو اگر دیکھے نہیں تو ان کے بارے میں کہیں پڑھا ضرور ہوگا کیونکہ مختلف ممالک میں ان کی کاشت کی جاتی ہے۔

دنیا میں ایک کدو ایسا بھی ہے جس کا سائز اتنا بڑا ہے کہ اسے تراش خراش کر ایک کشتی تیار کی گئی اور اس میں بیٹھ کر دریا کا طویل سفر بھی کیا گیا۔

جی ہاں !! آسٹریلیا میں ایک شخص نے رواں سال سب سے بڑا کدو خرید کر اس کی ’سنڈریلا‘ نامی کشتی بنائی اور دریائے تموت میں ایک میل کا سفر طے کیا۔

 river

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیم آف تھرونز کے کردار ٹورمنڈ جائنٹسبین کے اعزاز میں تقریباً 900 پاؤنڈ وزنی یہ کدو مارک پیکاک نے اگایا تھا، اس کدو نے رائل ایسٹر شو میں بلیو ربن بھی حاصل کیا۔

رواں سال کسی بھی آسٹریلوی شو میں ایوارڈ جیتنے والا سب سے بڑا کدو مارک پیکاک کے دوست ایڈم فرکوہارسن کے ذہن پر سوار ہوگیا۔

فرکوہارسن نے مارک سے پوچھا کہ کیا وہ اس کدو کو جانوروں کے لیے چارہ بننے سے پہلے حاصل کر سکتا ہے۔

مارک پیکاک نے جب اسے اجازت دی تو ایڈم فرکوہارسن نے کدو کو ایک کشتی میں بدل دیا جسے انہوں نے سنڈریلا کا نام دیا اور پھر اس نے اس میں سوار ہو کر نیو ساؤتھ ویلز میں دریائے تموت میں تقریباً ایک میل تک کا سفر طے کیا جبکہ ساحل سے تقریباً ایک ہزار تماشائیوں اس کے اس فن کا نظارہ کیا۔

Tumut River

مارک پیکاک نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ یہ ایک مناسب پیغام تھا کہ کمیونٹی کو ایک بار پھر ٹورمنڈ کدو کی اس اہمیت کا بھی اندازہ ہوا اور انہیں یہ فن بھی دیکھنے کا موقع ملا۔

فرکوہارسن نے کہا کہ اس فن کا واحد اصل مقصد تفریح کرنا اور لوگوں کو ہنسانا تھا۔ان کا کہنا تھا انہیں ایسا کرنا واقعی بہت اچھا لگا، مجھے سب سے زیادہ مزہ کدو کی کشتی میں تموت ندی میں تیرتے ہوئے آیا۔

دنیا کا سب سے بڑا کدو

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک امریکی کاشتکار نے 1246.9 کلو وزنی کدو اگا کر 50 ویں سالانہ چیمپئن شپ جیتتے ہوئے دنیا کا سب سے وزنی کدو اگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

امریکی ریاست مِنیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ٹریوس گیئنگر نے کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے مقابلے میں مائیکل جورڈن نامی کدو پیش کرتے ہوئے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow