خاتون کے ساتھ عجیب واقعہ، وہ اجنبی کون تھا؟
خاتون کے ساتھ گھر پہنچنے پرعجیب واقعہ پیش آیا، جب وہ اپنے گھر کا دروازہ کھول کراندر گئی تو اسے انتہائی خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر کوئی شخص اکیلے اپنے گھر میں داخل ہو اور اچانک اسے احساس ہو کہ اس کے علاوہ کوئی اجنبی بھی کمرے میں موجود ہے تو یہ احساس […]
خاتون کے ساتھ گھر پہنچنے پرعجیب واقعہ پیش آیا، جب وہ اپنے گھر کا دروازہ کھول کراندر گئی تو اسے انتہائی خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر کوئی شخص اکیلے اپنے گھر میں داخل ہو اور اچانک اسے احساس ہو کہ اس کے علاوہ کوئی اجنبی بھی کمرے میں موجود ہے تو یہ احساس کافی دل دہلانے دینے والا ہوتا ہے۔ خاتون تو دور کوئی بہادر شخص بھی اس تجربے سے گزرنا ہرز پسند نہیں کرے گا۔
تاہم بھارتی شہر حیدرآباد میں اس طرح کا واقعہ ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ہی اس واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجنبی شخص خاتون کے گھر کے ایک کمرے میں کونے میں بیـٹھا ہوا ہے۔
اس دوران خاتون نہایت پہلے تو تذبذب کا شکار ہوتی ہے پھر اس سے غصے میں پوچھتی ہے کہ تم کون ہو اور کیا نام ہے تمہارا۔ کیا تمہیں اتنی تمیز نہیں ہے کہ کسی کے گھر آنے سے پہلے بیل بجاتے ہیں۔
وہ شخص خاتون کے شور شرابے گھبرا کر اچانک اٹھتا ہے اور گرل سے باہر کود جاتا ہے۔ مبینہ طور پر اس شخص نے فرار ہونے کے لیے دوسری منزل سے چھلانگ لگائی اور کسی نہ کسی طرح بھاگ نکلا۔
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر صارفین کی کافی توجہ حاصل کررہی ہے جبکہ اکثر لوگ خاتون کی بہادی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں کہ انھوں نے اس واقعے کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟