اعظم اور عثمان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے کیوں سلیکٹ کیا؟ سابق کپتان نے سوال اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان اور عثمان خان کی شمولیت پر سوال اٹھا دیا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ اعظم خان کب سے آؤٹ آف ٹچ اور آؤٹ […]

 0  3
اعظم اور عثمان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے کیوں سلیکٹ کیا؟ سابق کپتان نے سوال اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں اعظم خان اور عثمان خان کی شمولیت پر سوال اٹھا دیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ اعظم خان کب سے آؤٹ آف ٹچ اور آؤٹ آف فارم ہے تو آپ کتنے مواقع دیں گے اس کو مزید۔ اس ٹیم میں پلیئرز کو بہت زیادہ مواقع دیے جاتے ہیں۔

رمیز راجا نے کہا کہ جب میں پی سی بی میں تھا تو اس وقت میرا سامنے بھی اس کا نام سلیکشن کے لیے آیا تھا نام دینے والے اعداد وشمار لے کر آئے تھے کہ یہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلب لیول کی کرکٹ نہیں انٹرنیشنل سطح کی کرکٹ اور ورلڈ کپ ہے، اس میں میچورٹی چاہیے ہوتی ہے، اتنے بڑے ایونٹ میں ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ ہر بولر چوکے چھکے کھا لے۔

رمیز راجا نے کہا کہ عثمان خان کی سلیکشن بھی حیران کن ہے۔ سلیکشن کمیٹی کو سوچنا چاہیے کہ کیا ان دونوں کا انتخابات موزوں ہے ایسے میگا ایونٹ کے لیے ان میں اتنا ٹمپرامنٹ ہے کہ یہ میچ کو جتوا سکیں۔

حارث رؤف تمہاری عزت نفس نہیں‌ کیا؟ یہ کس کرکٹر نے کہا؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow