چیمپئنزٹرافی: پاکستان کا کونسا شہر بھارتی ٹیم کی میزبانی کریگا؟

آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے تمام میچز پاکستان کے ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے میچز کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ […]

 0  5
چیمپئنزٹرافی: پاکستان کا کونسا شہر بھارتی ٹیم کی میزبانی کریگا؟

آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے تمام میچز پاکستان کے ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے میچز کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میچز کا شیڈول آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں جولائی میں پیش کیا جائےگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ سری لنکا میں ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آئندہ سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔

اپنے دورہ کراچی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام 8 ٹیمیں یہاں آ کر کھیلیں گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی وفد پاکستان آیا تھا جو انتظامات سے مطمئن ہو کر گیا ہے اس کے بعد بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے رکن ممالک کو چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھیج دیا ہے اور جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow