اسٹریچنگ : اب ورزش کیلیے جم جانے کی ضرورت نہیں

اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے اکثر لوگ جیم کا رخ کرتے ہیں تاکہ اصولوں کے مطابق ورزش کی جاسکے لیکن بعض ایسی ورزشیں بھی ہیں جو کہ کوئی بھی شخص با آسانی گھر پر کرکے بھی تازہ دم ہوسکتا ہے، ان ہی میں ایک ورزش اسٹریچنگ کی بھی ہے۔ اسٹریچنگ کی ورزش […]

 0  0
اسٹریچنگ : اب ورزش کیلیے جم جانے کی ضرورت نہیں

اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے اکثر لوگ جیم کا رخ کرتے ہیں تاکہ اصولوں کے مطابق ورزش کی جاسکے لیکن بعض ایسی ورزشیں بھی ہیں جو کہ کوئی بھی شخص با آسانی گھر پر کرکے بھی تازہ دم ہوسکتا ہے، ان ہی میں ایک ورزش اسٹریچنگ کی بھی ہے۔

اسٹریچنگ کی ورزش کے بیش بہا فوائد ہیں، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فٹنس ٹرینر سید حارث نے ناظرین کو اس سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریچنگ جسم میں لچک اور پھرتیلاپن پیدا کرتی ہے، یہ طریقہ ہمارے پٹھوں اور جوڑوں کی مضبوطی کیلیے بھی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری کارکردگی میں اضافے کا بھی سبب بنتی ہے۔

سید حارث کا کہنا تھا کہ اسٹریچنگ سے عضلات کی سختی اور نیند بھگانے والے کریمپس دور ہوتے ہیں لیکن اس کیلئے سخت ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اسٹریچنگ کی ورزش کمر کے درد کو بھگانے میں بہتر معاون ہے کیونکہ یہ پٹھوں میں لچک پیدا کرکے ان میں درد کو کم کرنے یا مرمت کرنے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونے سے پہلے سخت قسم کی ایکسر سائز جسم پر برا اثر بھی ڈال سکتی ہے، اس موقع پر فٹنس ٹرینر سید حارث نے ناظرین کو کچھ اسٹریچنگ ایکسر سائز کرکے بھی دکھائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow