’’احسان اللہ پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ، کرکٹ میں نام تو بنالو‘‘ پیسر پر کڑی تنقید

سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے رویے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ڈسپلن کو اپنانا ہوگا۔ اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر احسان اللہ میں ڈسپلن ہوگا اور وہ اس طرح کے فیصلے […]

 0  0
’’احسان اللہ پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ، کرکٹ میں نام تو بنالو‘‘ پیسر پر کڑی تنقید

سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کے رویے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ڈسپلن کو اپنانا ہوگا۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ اگر احسان اللہ میں ڈسپلن ہوگا اور وہ اس طرح کے فیصلے نہیں کرے گا کہ ایک دن کہے گا میں پی ایس ایل سے ریٹائر ہورہا ہوں اور پی ایس ایل کا بائیکاٹ کررہا ہو تو اس کے لیے بہتر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ تم کون سی بڑی چیز ہو پہلے فاسٹ بولر تو بن جاؤ انٹرنیشنل کرکٹ میں نام تو بنالو، ایک پی ایس ایل سیزن تم نے بہت اچھا کھیلا ہے تو نام تمہارا بن گیا تو تم ڈسپلن کی خلاف وزری نہ کرو۔

شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کو اپنی عقل اور محنت کے ساتھ اپنا مقام حاصل کرنا ہوگا، ایسا نہیں کرے گا تو اس کو سب لوگ بھول جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کے مطابق وہ ریہبلی ٹیشن میں تعاون نہیں کرتے تھے، وہ آتے نہیں تھے وہ کسی اور فزیو کے پاس چلے جاتے تھے، اگر آپ ایک ہی فزیو سے اپنا ری ہیب کروائیں گے تو آپ جلدی صحتمند ہونگے اور زیادہ بہتری آئے گی۔

شاہد ہاشمی کے مطابق اگر آپ تین تین فزیو کے پاس چلے جائیں گے کوئی ہاتھ پکڑ رہا ہوگا کوئی ٹانگ پکڑ رہا ہوگا تو الگ الگ چیزیں ہونگی۔

اس کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی بھی پائی گئی ہے، تو احسان اللہ نے یہ ساری غلطیاں کی ہیں، میڈیکل پینل کا اپنا قصور بھی ہے، میڈیکل پینل نے سارا الزام لاہور کی اس لیبارٹری پر ڈال دیا جس نے پہلا ڈائیگنوسس کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ایم آر آئی رپورٹ میں یہ نہیں آیا کہ اس کی کہنی کی ہڈی میں فریکچر ہے اور وہ ٹوٹ کر الگ پڑی ہوئی ہے، پھر جب باہر سے ڈاکٹر آیا تو اس نے کہنی کا آپریشن کیا۔

یہ سارا کیس اتنا گڈمڈ ہوگیا کہ ایک اچھا فاسٹ بولر جو 150 پلس بولنگ کرواتا تھا اب ملتان کے اونر سلطان ترین نے کہا کہ وہ اب کبھی بھی 150 پلس نہیں کرواسکتا لیکن کبھی بھی کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow