ٹی 20 ورلڈ کپ: افغان ٹیم نے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے صرف فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر ہی اوس نہیں پڑی بلکہ اس نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افغان ٹیم نے دنیائے کرکٹ کی وہ واحد ٹیم بن کر سامنے آئی […]
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے صرف فائنل کھیلنے کے ارمانوں پر ہی اوس نہیں پڑی بلکہ اس نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افغان ٹیم نے دنیائے کرکٹ کی وہ واحد ٹیم بن کر سامنے آئی ہے جو کسی بھی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں اننگ میں مختصر ترین گیندیں ہی کھیل پائی۔
افغانستان کی پوری ٹیم پروٹیز کے سامنے صرف 71 گیندوں پر 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگ کے منفی ریکارڈ کئی ٹیمیں بنا چکی ہیں تاہم سیمی فائنل میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
اس سے قبل 2014 کے ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں سری لنکا ٹیم کے خلاف نیدر لینڈ کی ٹیم صرف 63 گیندیں ہی کھیل پائی تھی۔
2021 کے میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندیں کھیل کر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ اسی میگا ایونٹ میں نیدر لینڈ ایک بار پھر سری لنکا کے خلاف صرف 60 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟