یونس خان نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے متعلق کیا کہا؟
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ کپتانی سے متعلق جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں آپ کے پاس ابھی وقت ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کی جس میں آسٹریلین کرکٹرز گلین میکسویل، ڈیمین فلیمنگ اور جیک […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ کپتانی سے متعلق جلد بازی میں فیصلہ نہ کریں آپ کے پاس ابھی وقت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کی جس میں آسٹریلین کرکٹرز گلین میکسویل، ڈیمین فلیمنگ اور جیک فریزر میگرگ بھی شریک تھے۔
یونس خان نے کہا کہ آسٹریلیا کے کرکٹ فیسٹیول میں شرکت پر خوشی ہے، یہاں میسکویل، فلیمنگ بھی موجود ہیں، میری خواہش تھی کہ فلیمنگ کے خلاف کھیلوں۔
پاکستانی ٹیم سے متعلق یونس خان نے کہا کہ کبھی کبھی ہم کھلاڑیوں پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال دیتے ہیں، ہمیں امید قائم رکھنی چاہیے اور کھلاڑیوں کو پرسکون رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی کے حوالے سے وہ فیصلہ کریں جو سب کے لیے بہتر ہو۔
یونس خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو پریشر میں اچھا کھیل پیش کرنے کا آرٹ سیکھنا ہوگا، ہمیں تیز رفتار فاسٹ بولرز اور اچھے آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے بولرز کو صرف ٹی ٹین اور ٹی 20 پر توجہ نہیں دینی چاہیے، طویل فارمیٹ بھی کھیلنے چاہئیں۔
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق یونس خان نے کہا کہ بھارت کو پاکستان آنا چاہیے، جب ہم بھارت گئے تو فین فالوونگ میں بہت اضافہ ہوا، پاکستانی شائقین بھی بھارتی اسٹار کرکٹرز کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟