نخرے اٹھوانے والے داماد بہت برے لگتے ہیں‘ زین افضل
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زین افضل کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے داماد بہت برے لگتے ہیں جو سسرال میں نخرے اٹھواتے ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ٹی وی اداکار زین افضل، اداکارہ سعدیہ امام اور سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے شرکت کی۔ پروگرام میں معاشرے میں […]
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار زین افضل کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے داماد بہت برے لگتے ہیں جو سسرال میں نخرے اٹھواتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ٹی وی اداکار زین افضل، اداکارہ سعدیہ امام اور سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے شرکت کی۔
پروگرام میں معاشرے میں ہونے والے خاندانی مسائل اور رشتے داروں کے رویوں اور ان کی عادات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار زین قریشی نے کہا کہ کچھ رشتے داروں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بلاوجہ شکایتیں کرتے ہیں یہ بہت نامناسب سی بات ہے اور مجھے بہت ناگوار گزرتا ہے، جو بھی معاملات ہوں اس کو بات چیت سے حل کرلینا چاہیے۔
اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے داروں کی عادت ہوتی ہے کہ جب بھی ملتے ہیں کوئی نہ کوئی طنز یا طعنہ ضرور کرتے ہیں، ان کے گھر جانے پر بھی یہی دھڑکا لگا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کب کیا کہہ دیں۔
سسرال میں ہونے والے معاملات کے حوالے سے زین افضل نے کہا کہ بہت سے داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں اپنی اہمیت جتانے کیلیے بلاوجہ نخرے دکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی خاندان کا حصہ بن جاتے ہیں تو وہ یہ کیسے کہہ دیتے ہیں کہ میری خاص مہمان کے طور پر خاطر تواضع کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ میری بھی تین بہنیں شادی شدہ ہیں اور میری والدہ جب مجھے اس قسم کی باتیں بتاتی تھیں تو مجھے بہت عجیب و غریب لگتا تھا کہ لوگ ایسی باتیں کیسے کرلیتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟