پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناراض، سخت وارننگ دے دی
پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناراض ہے اور اس نے آئرش بورڈ کو وارننگ دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی ہے اور جہاں وہ کل (جمعہ) پہلا […]
پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناراض ہے اور اس نے آئرش بورڈ کو وارننگ دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی ہے اور جہاں وہ کل (جمعہ) پہلا میچ کھیلے گی۔ تاہم ویزا جاری نہ ہونے کے باعث سینئر فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم کے ہمراہ نہیں گئے ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزے اپلائی کیا گیا تھا اور میزبان کرکٹ بورڈ مہمان اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کے ذمے دار ہوتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو اس سے آگاہ کر دیا ہے اور مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔
ویزا نہ ملنے کے باعث محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ پی سی بی اب انہیں براہ راست انگلینڈ بھجوائے گا جہاں چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ممالک سے سیریز پرفارمنس سے ورلڈ کپ کمبینیشن تشکیل دینا تھا لیکن محمد عامر کے یوں آئرلینڈ نہ جانے سے میگا ایونٹ میں نقصان کا سبب ہو سکتا ہے۔
آئرلینڈ ٹیم کرکٹ میں ’’اپ سیٹ‘‘ کا دوسرا نام، گرین شرٹس ہوشیار!
واضح رہے کہ محمد عامر سال 2018 میں آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟