ہچکی اور کھانسی فوری روکنے کا سب سے آسان طریقہ
اکثر کھانا کھانے کے دوران یا کسی اور وجہ سے ہچکیاں آنے لگتی ہیں اور بعض اوقات گلے میں پھندا لگنے پر شدید قسم کی کھانسی شروع ہوجاتی ہے جو تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ عام طور لوگ ہچکیاں یا کھانسی روکنے کے لئے ٹھنڈا پانی پینے کے علاوہ زبان کو باہر کی طرف کھنچتے […]
اکثر کھانا کھانے کے دوران یا کسی اور وجہ سے ہچکیاں آنے لگتی ہیں اور بعض اوقات گلے میں پھندا لگنے پر شدید قسم کی کھانسی شروع ہوجاتی ہے جو تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
عام طور لوگ ہچکیاں یا کھانسی روکنے کے لئے ٹھنڈا پانی پینے کے علاوہ زبان کو باہر کی طرف کھنچتے ہیں اور کچھ لوگ چینی کھا کر ہچکی روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہچکیاں روکنے کے لئے عموماً لوگ سانس کا روکتے ہیں یا ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پیتے ہیں اس کے علاوہ زبان کو باہر کی طرف کھنچنا، یا چینی کھانا ان طریقوں سے بھی ہچکیوں کو فوری روکا جا سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو ہچکیاں اور کھانسی کے آنے کی وجوہات اور اس سے فوری نجات حاصل کرنے کا آسان ٹوٹکہ بتائیں گے۔
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سارا سال دستیاب ہوتا ہے، یہ پھل نہ صرف جسم کو درکار ضروری عناصر فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پتے بھی کئی خطرناک بیماریوں کے لیے مفید ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے سربراہ پروفیسر وجے ملک کا کہنا ہے کہ کیلے کے پتوں میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس میں بہت سی دواؤں کی خصوصیات شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کیلے کے پتوں کا ایک چمچ جوس باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ چنبل جیسی سنگین بیماری کو ختم کرنے میں علاج کا کام کرتا ہے۔
اسی طرح اگر جلد پر سرخ رنگ کے نشانات نظر آئیں تو کیلے کے پتے انہیں ختم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
پروفیسر وجے ملک کہا کہ اگر کسی کو شدید قسم کی ہچکی یا کھانسی ہو تو کیلے کے پتوں کا جوس پینے سے فوری آرام ملتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم جل گیا ہو یا اسکن سے متعلق کوئی مسئلہ ہو تو کیلے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر لگانے سے آرام ملتا ہے، کیلے کے پتوں کا پیسٹ شہد میں ملا کر پینے سے بھی آرام ملتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟