پہلا فولڈ ایبل آئی فون جلد آنے کو تیار
ایپل نے بھی فولڈ ایبل آئی فون کو مارکیٹ میں لانے کی ٹھان لی، دنیا کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جلد صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کلیم شیل ڈیزائن پر کام کر رہا ہے، اس وقت کمپنی فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور […]
ایپل نے بھی فولڈ ایبل آئی فون کو مارکیٹ میں لانے کی ٹھان لی، دنیا کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جلد صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کلیم شیل ڈیزائن پر کام کر رہا ہے، اس وقت کمپنی فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور ممکنہ طور پر اسے 2026 کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا۔
بظاہر کمپنی نے فولڈ ایبل آئی فون کے لیے ایک ڈیزائن کا انتخاب بھی کرلیا ہے، جسے اندرونی طور پر ’V68‘ کا نام دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ جیسے کلیم شیل ڈیزائن کی طرز پر بنایا جائے گا۔
ایشیائی سپلائرز کی جانب سے پہلے ہی اس فون کے پارٹس کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، سابقہ چیلنجوں کے باوجود اس آئی فون میں صارفین کو نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی اور اس میں فولڈ ایبل کریز کو ختم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ایپل نے 2004 میں فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کے بارے میں باضابطہ تحقیق شروع کی تھی، اس وقت کمپنی نے سام سنگ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا۔
کوریائی میڈیا آؤٹ لیٹس کی حالیہ رپورٹس میں ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کے حتمی ڈیزائن پر روشنی ڈالی گئی ہے، روایتی فولڈ ایبل فونز کے برعکس یہ آئی فون فولڈ سیمسنگ گلیکسی فلپ کے مشابہ کلیم شیل کی طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے صارفین کو درپیش مسائل کے حل اور موبائل فون کے تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی ایس او 18 کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مصنوعی ذہانت کے منفرد استعمال کے طریقے شامل کیے گئے ہیں۔
ایپل کی رپورٹ کے مطابق آئی فون اپ ڈیٹ میں ایسی بہت سی خصوصیات متعارف کرائی جارہی ہیں جس کا صارفین کو کئی سال سے انتظار تھا، یہ وہ خصوصیات ہیں جو کسی کو بھی پیشگی فراہم کیے جانے والے بیٹا ورژن انسٹال کرنے پر آمادہ کرسکتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟