یوٹیوبرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے نئے فیچر کی تیاری

یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی تیاری شروع کردی جو عنقریب متعارف کرادیا جائے گا۔ یوٹیوب پر اگر آپ کے سبسکرائبرز کی تعداد کم ہے تو پریشان نہ ہوں، اس سلسلے میں ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب […]

 0  8
یوٹیوبرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے نئے فیچر کی تیاری

یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی تیاری شروع کردی جو عنقریب متعارف کرادیا جائے گا۔

یوٹیوب پر اگر آپ کے سبسکرائبرز کی تعداد کم ہے تو پریشان نہ ہوں، اس سلسلے میں ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے کرئیٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’ہائپ‘ نامی فیچر کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کے اکاؤنٹ میں زیادہ رقم آئے گی۔

YOUTUBE

رپورٹ کے مطابق ہائپ نامی فیچر کی آزمائش برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں شروع کردی گئی ہے تاہم جلد ہی دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ دیگر ممالک تک پھیلادیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر کانٹینٹ کریئیٹرز کو زیادہ فائدہ ملے گا اور اس فیچر کو وہی مواد بنانے والے استعمال کر سکیں گے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک ہوگی۔

صارفین اپنی ویڈیو میں ہائپ کے سیکشن کا استعمال کرسکیں گے جو الگورتھم پر اثر انداز ہوگا۔ یوٹیوب کا الگورتھم ویڈیو کو ایک ہفتے تک پھیلا دے گا اور ایک ہفتے میں جس بھی یوٹیوبر کی ویڈیو زیادہ ہائپ حاصل کرے گی اسے مختلف کیٹگریز کے تحت زیادہ رقم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے اس نئے فیچر کا استعمال تمام یوٹیوب چینلز مالکان کے لیے فوری طور پر نہیں ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow