دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں نیرو باجوہ کو لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نیرو باجوہ کہتی ہیں کہ ’کسی کو بھی اپنا دکھ سنانا […]

 0  9
دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں نیرو باجوہ کو لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نیرو باجوہ کہتی ہیں کہ ’کسی کو بھی اپنا دکھ سنانا ہو تو مجھے سنا دیا کرو، چھوٹے دکھ کے پانچ سو روپے اور بڑے دکھ کے ہزار روپے، اگر رونا پڑے گا ساتھ میں تو پھر تین ہزار روپے ہوں گے۔‘

نیرو باجوہ کا یہ کہنا تھا کہ دلجیت دوسانجھ ان کی جانب غصے سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی دلجیت دوسانجھ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں فلم ’ہیرا منڈی‘ کے گانے ’ایک بار دیکھ لیجئے‘ کی پیروڈی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نیرو باجوہ کہتی ہیں کہ ’اک بار دیکھ لیجئے، پانچ دس لاکھ دے دیجئے، دیوانہ تو ہم خود بن جائیں گے اب بس اپنی پراپرٹی میرے نام کردیجئے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کی کامیڈی فلم ’جت اینڈ جیولیٹ تھری‘ نے ریلیز کے پہلے روز تین کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow