بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے نہایت کارآمد نسخے

مائیں اپنے بچوں کی بہترین صحت کیلئے اچھی اور صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرتی ہیں اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے اپنے وہ کامیاب تجربات شیئر کیے جس […]

 0  0

مائیں اپنے بچوں کی بہترین صحت کیلئے اچھی اور صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرتی ہیں اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتی ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے اپنے وہ کامیاب تجربات شیئر کیے جس سے ان کے بچے صحت مند اور توانا رہے۔

اس موقع پر اداکارہ کرن خان نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میری نانی مجھے قبض سے نجات کیلئے دو تین منقّہ اکثر کھلاتی تھیں، اس کے علاوہ میں کوئی دوا نہیں کھاتی تھی تو منقّہ کی گھٹلی نکال کر اس میں گولی رکھ کر کھلاتی تھیں۔

اداکارہ فضیلہ قیصر نے بتایا کہ بچوں کے ریشز یا نزلہ زکام کے علاج کیلئے دیسی گھی بہترین ہے، دیسی گھی ہلکا سا گرم کرکے دو قطرے بچے کی ناک میں ڈال دیں اس سے ناک کھل جاتی ہے، اس کے علاوہ پیمپر پہننے کی وجہ سے بچوں کی جلد پر خراشیں پڑ جاتی ہیں تو اس کیلئے بجائے کوئی کریم لگانے کے ہلکا سا دیسی گھی لگا کر اوپر سے پیمپر پہنا دیں ریشز ختم ہوجائیں گے اور جلد بھی نرم رہے گی۔

اداکارہ غزل صدیق نے بتایا کہ موسم سرما میں بچوں میں نزلہ زکام جیسی بہت سی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور اینٹی بائیوٹک ادویات سے نقصان کا بھی خطرہ ہے، اس کیلئے بہترین نسخہ ہے جو میں اپنے بچوں کیلئے بھی استعمال کرتی ہوں کہ ایک چوتھائی چمچ ادرک کا پاؤڈر ایک چمچ خالص شہد کے ساتھ مکس کرکے معجون کی طرح چٹائیں، یہ بہت فائدہ مند ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow