محسن نقوی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ
کراچی: نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی کو ایف ڈبلیو او حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے اسٹیڈیم […]
کراچی: نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم اپ گریڈیشن منصوبہ تیزی سے آگے بڑھنے لگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی کو ایف ڈبلیو او حکام نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسکور اسکرین کومناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اسکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کودشواری نہ ہو۔
چیئرمین پی سی بی نے ایف ڈبلیو او حکام کو ہدایت کی کہ شائقین کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دن رات ایک کر کے منصوبے کو وقت سے قبل مکمل کیا جائے، پاکستان کے لئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی ٹیم کے دوسرے گروپ کے آسٹریلیا روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کی اور ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کیپٹن محمد یونس چل بسے
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے اور قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ امید ہے آپ کی قیادت میں ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟