گھر کی فضا سے زہریلے مادے ختم کرنے والے غیرمعمولی پودے!
قدرت نے انسانوں کو کچھ ایسے نایاب پودوں کا تحفہ بھی دیا ہے جو گھر کی فضا سے آلودگی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ منی پلانٹ پاکستان میں کافی معروف پودوں میں سے ایک منی پلانٹ بھی ہے۔ لوگ اسے شوق سے اپنے گھروں میں لگاتے ہیں یہ پودا محض چھ گھنٹے میں […]
قدرت نے انسانوں کو کچھ ایسے نایاب پودوں کا تحفہ بھی دیا ہے جو گھر کی فضا سے آلودگی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
منی پلانٹ
پاکستان میں کافی معروف پودوں میں سے ایک منی پلانٹ بھی ہے۔ لوگ اسے شوق سے اپنے گھروں میں لگاتے ہیں یہ پودا محض چھ گھنٹے میں 90 فیصد زہریلے مادوں کو ہوا سے جذب کرلیتا ہے۔
گھی کنوار یا ایلوویرا
مفید اجزا سے بھرپور یہ پودا سی او ٹو اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسے کیمیکلز کو اپنے اندر جذب کرلیتا ہے، یہ پودا 9 حیاتیاتی ایئر پیوریفائر کے برابر کام کرسکتا ہے۔
اسپائیڈر پلانٹ
یہ پودا بھی قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے، یہ سو مربع میٹر میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ اور اسٹائرین جیسے مادوں کو جذب کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
بیمبو پام
یہ غیرمعمولی پودا ہوا سے فارملیڈ ہائیڈ، بینزین اور کاربن مونو آکسائیڈ کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
ربر پلانٹ
قدرت کی طرف سے عطا کردہ یہ پودا کسی دوسرے پودے کی نسبت زیادہ آکسیجن پیدا کرتا ہے جبکہ یہ ہوا کے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں بھی نہایت کارگر ہے۔
اسنیک پلانٹ
اس میں رنگوں کا امتزاج کافی دیدہ زیب ہوتا ہے جبکہ اسنیک پلانٹ رات میں بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔
چائینیز ایور گرین
یہ پودا بینزین اور فارمل ڈی ہائیڈ جیسے زہریلے مادوں کے خلاف برسرپیکار ہوتا ہے اور انھیں بے اثر کرنے میں معاون ہے۔
پیس للی
پیس للی کے نام سے جانا جانے والا یہ خوبصورت پودا ہوا میں زیادہ نمی پیدا کرتا ہے اور ہوا کے زہریلے مادوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟