سحری میں باسی روٹی کھانا کن بیماریوں سے بچاتا ہے؟

اکثر لوگوں کو سحری میں اور بالخصوص چھوٹے بچوں کو صبح کے ناشتے میں باسی روٹی کھانا پسند نہیں ہوتا لیکن اگر انہیں اس کی افادیت کا علم ہوجائے تو اس کے بغیر ناشتہ ہی نہیں کریں گے۔ جی ہاں !! باسی روٹی صحت کے لیے تازہ روٹی سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند ثابت […]

 0  7
سحری میں باسی روٹی کھانا کن بیماریوں سے بچاتا ہے؟

اکثر لوگوں کو سحری میں اور بالخصوص چھوٹے بچوں کو صبح کے ناشتے میں باسی روٹی کھانا پسند نہیں ہوتا لیکن اگر انہیں اس کی افادیت کا علم ہوجائے تو اس کے بغیر ناشتہ ہی نہیں کریں گے۔

جی ہاں !! باسی روٹی صحت کے لیے تازہ روٹی سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور فیٹس پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔

یاد رکھیں ! وہ روٹی جسے ہم باسی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں وہ اپنے اندر بے شمار کرشماتی فوائد رکھتی ہے۔ کئی بار رات کو کھانا کھانے کے بعد کچھ روٹیاں بچ جاتی ہیں جن کو ہم ضائع کردیتے ہیں لیکن اگر آپ رات کی بچی ہوئی روٹی صبح خالی پیٹ کھاتے ہیں اس سے آپ کو بہت سارے طبی فوائد حاصل ہوں گے۔

اکثر گھروں میں رات کے کھانے میں روٹیاں بچ جائیں تو انھیں گرم کرکے صبح ناشتے کے وقت استعمال کیا جاتا ہے، یہ طریقہ بظاہر تو پیسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کیا جاتا ہے مگر اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جن میں سے کچھ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

تازہ روٹی میں باسی روٹی کے مقابلے میں گلائسیمک انڈیکس کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے، اس وجہ سے تازہ روٹی خون میں شکر کی مقدار بڑھا دیتی ہے جبکہ باسی روٹی سے شوگر میں زیادہ اضافہ نہیں ہوتا۔

باسی روٹی جلدی ہضم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہے، اس روٹی کو ناشتے میں کھانے سے ڈبل روٹی اور بن خریدنے کی بچت بھی ہوتی ہے جو مصنوعی مٹھاس کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔

اگر آپ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھائیں گے تو اس سے ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہیں گے اس سے شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، اگر رات کی باسی روٹی صبح کے وقت دہی کیساتھ کھائیں گے تو طاقت کا انوکھا خزانہ اپنے جسم میں پائیں گے اور اس کو کھانے سے جسم میں نئی جان آجاتی ہے۔

اگر ہمارا پیٹ خراب رہے گا تو ہم کئی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اگر کسی کا نظام انہضام ٹھیک طریقہ سے کام نہ کرتا ہو ایسے لوگوں کو باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow