گوشت کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی اس طرح کریں؟ ورنہ !!

عیدالاضحیٰ کے ایّام میں اگر آپ نے گوشت کھانے کے معاملے میں احتیاط نہ برتی ہو تو بات صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے، خصوصاً دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ نے اس سلسلے میں بدپرہیزی سے اجتناب کیا تو یاد رکھیں آپ کا نظامِ ہاضمہ بہترین اور […]

 0  2
گوشت کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی اس طرح کریں؟ ورنہ !!

عیدالاضحیٰ کے ایّام میں اگر آپ نے گوشت کھانے کے معاملے میں احتیاط نہ برتی ہو تو بات صحت کے مسائل پیدا کرسکتی ہے، خصوصاً دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ نے اس سلسلے میں بدپرہیزی سے اجتناب کیا تو یاد رکھیں آپ کا نظامِ ہاضمہ بہترین اور آپ بھی تندرست رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کنسلٹنٹ امپلانٹو لوجسٹ ڈاکٹر علی حسین نے ان عادات کے بارے میں بتایا جو ہمارے دانتوں کو خراب کر دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید پر گوشت کھانے کے بعد بہت سے لوگ دانتوں کو صاف نہیں کرتے یا اس کے ریشے دانتوں کے درمیان پھنس جاتے ہیں جس سے دانتوں اور مسوڑوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف گوشت نہ پکائیں بلکہ کسی سبزی کے ساتھ ملا کر بنائیں گے تو اس کے فوائد زیادہ ہیں اور اس کے ساتھ سافٹ ڈرنک نہ ہونے کے برابر استعمال کریں کیونکہ تیزاب منہ کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دانتوں کی فلوسنگ منظم طریقے سے کرنی چاہیے، دانتوں کے اندر خالی جگہوں کی صفائی کو فلوسنگ کہا جاتا ہے اور یہ منہ کی صفائی کو برقرار رکھنے کا ایک ضروری عمل ہے اس کے علاوہ دانتوں کو کم از کم پانچ منٹ تک برش کریں تاکہ غذا کے ریشے اس میں نہ رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دانتوں کی صفائی کیلئے ٹوتھ پِک یا واٹر پک کا استعمال بہت بہترین چیز ہے، ڈینٹسٹ بھی مریضوں کیلئے واٹر پک استعمال کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow