کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی پر پھر پابندی لگانے کا مطالبہ، اداکارہ بھڑک گئیں
شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر نے سکھوں کے کردار کو غلط انداز میں پیش کرنےپر کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم بلآخر سیمینا گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے تاہم سکھ کمیونٹی کے صدر ایڈوکیٹ […]
شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر نے سکھوں کے کردار کو غلط انداز میں پیش کرنےپر کنگنا کی فلم ’ایمرجنسی‘ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم بلآخر سیمینا گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے تاہم سکھ کمیونٹی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے اب پنجاب میں فلم ’ایمرجنسی‘ پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس جی پی سی نے کنگنارناوت پر فلم میں اپنے واقعات کی تصویر کشی کے ذریعے سکھوں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے، خط میں کمیونٹی کے صدر دھامی نے ذکر کیا کہ ایس جی پی سی نے پہلے ہی پنجاب حکومت کو ایک قرارداد بھیجی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم کو ریاست میں نہیں دکھایا جانا چاہیے۔
کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کب ریلیز ہوگی؟ بالآخر تاریخ سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ قرارداد میں دلیل دی گئی تھی کہ فلم سکھوں کی توہین کے ارادے سے بنائی گئی تھی، کمیٹی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی ریلیز کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ایس جی پی سی نے متنبہ کیا کہ اگر پنجاب میں ایمرجنسی کی ریلیز کو روکا نہیں گیا تو اس سے سکھ برادری پریشان ہو جائے گی جس کے بعد ہم اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت نے گوردوارہ کمیٹی کی طرف سے پنجاب میں اپنی فلم ایمرجنسی پر پابندی لگانے کے مطالبے کا جواب دیا ہے، اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے مطالبے سے ’آرٹ اور آرٹسٹ‘ دونوں کی بے عزتی کی جارہی ہے، میری فلم کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ایمرجنسی بھارتی جمہوریت کی تاریخ کے سب سے متنازعہ واقعات میں سے ایک ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم، مسز اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔
فلم ایمرجنسی میں کنگنا نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے اس فلم کی ہدایت کار، مصنف اور پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔
اس فلم میں انوپم کھیر، ملند سومن، ماہیما چوہدری، اور شریاس تلپڑے سمیت دیگر کاسٹ بھی شامل ہیں، فلم میں شریاس تلپڑے نے اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ انوپم کھیر نے جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟