نکاح کے دوران بنائی گئی ویڈیو زندگی کا عذاب بن گئی
پنجاب میں ظالم شخص کے ہاتھوں اپنی ہی سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس کو سننے والے بھی شرمسار ہوگئے۔ بلیک میلر شوہر اپنی اور اپنی بیوی کی تنہائی کی مصروفیات کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتا رہا اور طلاق کے بعد ان ویڈیوز کو وائرل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق […]
پنجاب میں ظالم شخص کے ہاتھوں اپنی ہی سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس کو سننے والے بھی شرمسار ہوگئے۔
بلیک میلر شوہر اپنی اور اپنی بیوی کی تنہائی کی مصروفیات کی ویڈیو ریکارڈنگ کرتا رہا اور طلاق کے بعد ان ویڈیوز کو وائرل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کی ٹیم نے ایک مظلوم خاتون کی فریاد سن کر اس کے سابق شوہر کی بلیک میلنگ سے بچا لیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اس کے مظالم سے تنگ آکر اس سے طلاق لے لی تھی لیکن یہ پھر بھی مجھ سے رابطے کی کوشش کرتا تھا، بچیاں میرے پاس ہی تھیں تو میں نے ب فارم بنوانے کیلئے اس سے کہا تو اس نے مجھے ملنے کیلئے آنے کا کہا۔
اس نے ملاقات میں مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش اور میرے سختی سے منع کرنے پر اس نے شادی کے وقت کی نجی ویڈیوز اور تصاویر جسے بحیثیت شوہر صرف وہ ہی دیکھ سکتا تھا میرے بھائیوں اور اپنے دوستوں کو بھیجنا شروع کردیں۔
خاتون نے بتایا کہ صرف یہ ہی نہیں آن لائن چیٹ ’بیگوِ‘ پر میری قابل اعتراض تصویر لگا دی جس کے بعد مجھے مختلف نمبروں سے کالیں اور میسیجز آنے لگے اور میرا واٹس ایپ نمبر بھی پھیلا دیا۔
بعد ازاں ٹیم سرعام نے اپنے مخصوص انداز میں کارروائی کی اور خاتون کو خفیہ کیمرے کے ساتھ اس سے ملنے بھیجا اور مصدقہ ثبوتوں کے ساتھ کے مذکورہ بلیک میلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟