فائرنگ کے بعد کیا سلمان خان تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں؟
بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد پہلی بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔ سلمان خان کو جمعہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس وقت وہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ہونے والی […]
بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد پہلی بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔
سلمان خان کو جمعہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس وقت وہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکار نے ہفتے کو دبئی میں اپنی موجودگی کی ایک کلپ شیئر کی ہے جبکہ پس منظر میں دبئی کا نظارہ واضح ہے۔ وہ اس ویڈیو میں خوش نظر آرہے ہیں اور ان کے چہر پر کسی طرح کے تناؤ کے آثار نہیں ہیں۔
ویڈیو کلپ میں سلمان خان نے کہا کہ وہ دبئی میں کراٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ بلیک ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان نے مداحوں کو کہا کہ ’کل آپ سے ملنے کی امید ہے۔‘
ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر شوٹنگ کے بعد اداکار کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ کا بہت سارے لوگوں نے جواب دیا۔
ایک مداح نے کہا کہ ’سلمان خان نے یہ ویڈیو دبئی میں بنائی ہے، اس میں ان کے چہرے پر تناؤ کی کوئی علامت نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ وپہ ہمیشہ کی طرح بہادر نظر آرہے ہیں۔‘
سلمان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور شخص نے لکھا کہ ’اتنا بڑا اسٹار، سلمان خان کے بارے میں ان کی یہی بات پسند آتی ہے!‘ ایک مداح نے لکھا کہ ’محفوظ رہیں سلمان!‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟