پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر میدان سنبھالنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے یہاں ٹارگٹ حاصل کرنا آسان ہوگا، کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ […]

 0  1
پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر میدان سنبھالنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے کیویز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے یہاں ٹارگٹ حاصل کرنا آسان ہوگا، کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کم ٹوٹل پر روکیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے قائد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسول نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے فیلڈنگ ہی کا انتخاب کرتے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow