ابھیشیک کا اپنا موازنہ ایشوریا رائے اور امیتابھ بچن سے کیے جانے پر ردعمل
ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں مگر اس کے باوجود ان کا بطور اداکار کامیابی کے حوالے سے ان کے والد امیتابھ بچن اور اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک نے اس بارے میں کھل […]
ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں مگر اس کے باوجود ان کا بطور اداکار کامیابی کے حوالے سے ان کے والد امیتابھ بچن اور اہلیہ ایشوریا رائے بچن سے موازنہ کیا جاتا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک نے اس بارے میں کھل کر بات کی کہ یہ موازنہ انہیں پریشان کرتا ہے یا نہیں۔
ابھیشیک نے کہا کہ یہ کبھی بھی آسان نہیں ہوگا لیکن ایک ہی سوال پوچھے جانے کے 25 سال بعد میں عادی ہوگیا ہوں، اگر آپ میرا موازنہ میرے والد سے کر رہے ہیں تو آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں، اگر آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مجھے یقین ہے کہ شاید میں ان عظیم ناموں میں شمار ہونے کے لائق ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، تصاویر وائرل
انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین ہیں، میرا خاندان میرا خاندان ہے، میری بیوی میری بیوی ہے اور مجھے ان پر اور ان کی کامیابیوں پر اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر فخر ہے۔
’ہم یہاں اے سی والے کمرے میں بیٹھے ہیں، انٹرویو کر رہے ہیں، کافی پی رہے ہیں جبکہ میرے والد 82 کی عمر میں صبح 7 بجے سے شوٹنگ پر گئے ہوئے ہیں، میں ایسا بننا چاہتا ہوں۔‘
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ وہ اپنی خاندانی وراثت کو کبھی بوجھ نہیں بلکہ فخر کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ابھیشیک بچن حال ہی میں فلم ’I Want To Talk‘ میں نظر آئے اور اگلی دفعہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟