دھند نہ ہو تو میچ تین دن میں ختم ہوجائے گا، محمد رضوان
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشن نے ہم نے خود بنائی ہے اگر دھند نہ ہو تو تین دن سے زیادہ کا میچ نہیں ہے۔ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے اسپن […]
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشن نے ہم نے خود بنائی ہے اگر دھند نہ ہو تو تین دن سے زیادہ کا میچ نہیں ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے اسپن ٹریک بنایا ہے تو تنقید ہورہی ہے دوسرے ملک ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھائیں تو کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنڈیشن دونوں ٹیموں کے لیے آسان نہیں، ہم بھی جہاں جاتے ہیں اس کنڈیشن میں کھیلنا پڑتا ہے، جنوبی افریقا میں بھی مشکل کنڈیشن تھیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ موسم کی صورتحال ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے اور اس پچ میں ٹارگٹ کا سوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں آپ ہمیشہ مس کرتے رہیں گے جن میں شاہین اور نسیم شامل ہیں، ہم نے اسپن کنڈیشن بنائی ہے تو اسی کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا میں ہم چار پیسرز کے ساتھ گئے وہاں 125 سے 130 کی اسپیڈ کے بولر نے مشکل میں ڈالا ہوا تھا کیونکہ وہاں بولنگ سیم ہورہی ہے، آسٹریلیا جائیں تو ڈراپنگ پچ میں کھیلنا ہوتا ہے، بھارت میں بھی اسپن کنڈیشن ہوتی ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں اسپن کنڈیشن میں کھیلنا سیکھنا ہوگا، سعود شکیل بہترین بیٹنگ کررہے ہیں، ایسی پچز پر ٹارگٹ سیٹ نہیں کرسکتے اس پر ڈیکلیئر کرنے کا بھی نہیں سوچ سکتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟